سٹی 42 : اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں 12 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 12 سالہ اقبال پاؤ پھسلنے کی وجہ سے برساتی نالے میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 سالہ اقبال کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
دوسری جانب نارنگ منڈی کے نواحی علاقے کالاخطائی کے تالاب میں نہاتے دو کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
بچے گھر کے پاس بنے بارش سے بنے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے، نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔ علاقہ مکینوں نے بچوں کو پانی سے نکالا لیکن جانبر نہیں ہو سکے۔
بچوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہے، دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔