ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ

صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی مؤثر حکمت عملی کے تحت جولائی کے مہینے میں جون کی نسبت لائسنسنگ کی سہولیات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 8 لاکھ 14 ہزارشہریوں نےلائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا,گزشتہ ماہ 2 لاکھ 68ہزار سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ71 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے لرننگ ،ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

6100سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ۔