پی ٹی آئی کے اہم ترین لیڈر کا دیرینہ دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا، بیان کی تفصیل آگئی

PTI, Parvaiz Ilahi corruption, Close friend confessed involvement in corruption, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرازنہ صدیق :  پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، 25 سال پرانا دوست چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گیا ۔

چودھری افگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اسکینڈل میں پرویز الہیٰ کی رشوت کی کہانی تفصیل سے بیان کر دی۔ چودھری افگن نے پرویز الہیٰ پر کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان بھی دیا۔ چودھری افگن کی اینٹی کرپشن میں بیان کی کاپی سامنے آ گئی۔
 تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے دیرینہ دوست اور بہت سے کاموں میں ایک ساتھی رہنے والا  چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔  چودھری افگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اسکینڈل میں پرویز الہیٰ کی رشوت کی کہانی سنادی اور  اینٹی کرپشن کے روبرو پرویز الہیٰ کے کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان دےدیا۔
چودھری افگن کی اینٹی کرپشن میں بیان کی کاپی سامنے آ گئی ہے۔ 

 اینٹی کرپشن کا سوال: کیا آپکا چودہری پرویز الہی کے گھر آنا جانا ہوتا ہے

وعدہ معاف گواہ چودھری افگن فاروق:  جی پرویز الٰہی کا دیرینہ رفیق ہوں ،گھرآناجانا رہتا ہے ۔  منصوبہ کے ٹھیکہ پر 2022 میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5کروڑ دیئے گئے۔ دو ارب کے منصوبے میں باقی 20 کروڑ رقم جاری ہونے پر دینے کا وعدہ کیا۔ رقم ادائیگی کے وقت سہیل اعوان ،حاجی طارق ٹھیکدار اپنے ایک ساتھی کیساتھ موجود تھے۔

 اینٹی کرپشن کا سوال : رشوت کی رقم کس چیز میں رکھ کر دی گئی؟

 گواہ چودھری افگن فاروق: یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں ادائگی ہوئی۔

اینٹی کرپشن کا سوال:  گواہ پرویز الہی نے حاجی طارق سے رقم لیکر کس کودی؟

 گواہ چودھری افگن فاروق: پرویز الہی نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گِنوائی۔ گواہ نے مزید  بتایا کہ جب پرویز الہی نے رقم ٹیبل پر اپنے سامنے رکھی تومیں کمرے سے باہر آ گیا تھا۔