لاہور  ائیرپورٹ،نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

 ائیربلیو ،طیارہ،ہنگامی لینڈنگ،لاہور ائیرپورٹ ،سٹی42
کیپشن: Aeroplane, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پرائیویٹ ائیر لائن ائیربلیو کے دبئی جانے والے جہاز کے ٹیک آف کے ساتھ ہی انجن میں آگ کے الارم بج اٹھے، طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
 ذرائع کے مطابق ملکی پرائیویٹ ائیر لائن ائیربلیو کے دبئی جانے والے جہاز کے ٹیک آف کے ساتھ ہی انجن میں آگ کے الارم بج اٹھے جس پر طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

طیارے کے انجن میں آگ کے الارم لاہور ائیرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی بج اٹھے، کپتان نے آگ کے شبے میں طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا، طیارہ پرواز پی اے 410 کو لیکر دبئی روانہ ہوا تھا۔کپتان نے مہارت سے طیارے کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔بعدازاں مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے دبئی روانہ کردیا گیا۔