سعودی عرب کی 26 سالہ لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

سعودی عرب کی 26 سالہ لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: saudi girl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں ہونے والے ایکسپو 2020  میں سعودی عرب کی 26 سالہ لڑکی نے  ڈی جے بن کر  میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی دبئی میں  ایکسپو 2020 منعقد  کیا گیا۔ ایکسپو  میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک 26 سالہ لڑکی نے ڈی جے بن کر سعودی میوزک کنسرٹ میں اپنا نام بنا لیا ہے ۔ دبئی ایکسپو 2020 میں ڈی جے کا پیشہ اختیار کرنے کے بعد  سے اس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں  اور  یہ سوشل میڈیا پر   شائقین کی  توجہ کا مرکز بن چکی ہیں ۔

 چند سال قبل سعودی عرب جہاں خواتین کا بطور ڈی جے کام کرنا  ایک ناقابل تصور چیز سمجھا جاتا تھا   آج اس ملک کے مرکزی شہروں میں یہ نسبتاً عام ہوتا نظر آرہا ہے  اور  ڈی جے ہونا جوکہ سعودی عرب میں پہلے صرف ایک تفریحی سرگرمی سمجھا جاتا تھا اب باقاعدہ ایک پیشہ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب میں اب بہت سی خواتین ڈی جے  بن کر سامنے  آ رہی ہیں  اور وہاں کے لوگ بھی وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کو بطور ڈی جے سٹیج پر دیکھنے کے عادی ہوتے جارہے ہیں۔