ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نا معلوم شخص نے اے ٹی ایم مشین کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

ATM Fire incident, video viral on social media
کیپشن: ATM Fire
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں بینک عملے پر غصہ یا کوئی اور وجہ، نا معلوم شخص نے سکرنڈ روڈ پر واقع اے ٹی ایم مشین پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،آگ لگنے سے نیشنل بینک کا اے ٹی ایم مکمل جل گیا،بینک عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا آگ لگنے سے بینک کے احاطے میں موجود قیمتی دستاویزات بھی جل گئے، نا معلوم شخص کی جانب سے اے ٹی ایم مشین کو آگ لگانے کی سی سی ٹی وی فو ٹیج 24 نیوزنے حاصل کرلی، نا معلوم شخص آگ لگا کر فرار ہوگیا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے نا معلوم شخص کی تلاش شروع کردی۔





M .SAJID .KHAN

Content Writer