آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پروزیراعظم کااہم بیان

Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہو گیا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران سوار تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن اس کا اے ٹی سی سے رابط منقطع ہوگیا ، رابطہ منقطع ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کی لوکیشن نہیں معلوم ہو رہی اور ہیلی کاپٹر کی لوکیشن معلوم کرنیلی کوشش جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر 6 افراد سوار ہیں ، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کویٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز  بھی موجود ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے جو ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے ، ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔