مشہور زمانہ بدمعاش بوبی گجر ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

مشہور زمانہ بدمعاش بوبی گجر ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
کیپشن: بوبی گجر ہوائی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یکی گیٹ ،ہوائی فائرنگ کرنیوالالیئق عرف بوبی گجر گرفتار، ملزم نے اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لیئق عرف بوبی گجر نے یکی گیٹ کے علاقے میں اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو وائرل ہونےپرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بوبی گجر کو گرفتار کر لیا، ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بوبی گجر پر ریکارڈ یافتہ، اسلحہ برآمد گی اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی پولیس نے بوبی گجر کی مسلح ساتھیوں سمیت فوٹیج منظر عام پر گرفتار کیا تھا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت کے مطابق بوبی گجر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو بوبی گجر کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بوبی گجر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اس دوران ملزموں سےبھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔