ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ کے علاقے میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ

رائیونڈ کے علاقے میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: رائیونڈ سٹی کے علاقے میں بوسیدہ مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رائیونڈ سندر روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک بوسیدہ مکان کے کمرے کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے سے 45 سالہ نازیہ ملبے تلے دب گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد خاتون کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

 واضح رہے گزشتہ ماہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔  ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان کی چھت مٹی اور کانوں سے بنی ہوئی تھی، بوسید ہونے کے باعث زمین بوس ہو گئی۔

مکان کی چھت گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، بھاٹی گیٹ کے مکین کہتے ہیں اندرون لاہور میں بہت سے ایسے مکان ہیں جو بوسیدہ ہو چکے ہیں اور ان کے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کو متعدد بار مسئلے سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔