سٹی42: پنجاب کے سابق حکمران خاندان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا, نیب کی شریف فیملی کے حوالے سے بڑی کارروائی، نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔
زرائع کے مطابق نیب کی شریف فیملی کے حوالے سے بڑی کارروائی، نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، محمد عثمان کے خلاف شریف فیملی کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، نیب نے محمد عثمان سے متعدد بار ریکارڈ کا مطالبہ کیا مگر وہ پیشی کی بجائے روپوش تھے۔
یاد رہے کہ نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا، وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب ٹیم گھر کے اندر تقریبا ایک گھنٹہ سے زائد وقت ٹھہری رہی اور شہبازشریف کو تلاش کرنے میں ناکام رہی اور بغیر گرفتاری واپس لوٹ گئی تھی۔ نیب ٹیم کی روانگی کےبعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کارکنان شہبازشریف کی رہائشگاہ کے باہرُموجود رہے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
نیب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ شہباز شریف بہانے بنا رہے ہیں ان کی گرفتاری ضروری ہے، نیب ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاکہ میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا جا سکے۔