بڑی عید پر بڑی خوشخبری، عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ

بڑی عید پر بڑی خوشخبری، عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان  اسلام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں، رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے، شہروں کو صاف ستھرا رکھنے،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف ہے۔

عید کے پر مسرت موقع پر سندھ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق اب عید قرباں کی چھٹیاں 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی۔ سندھ میں منگل کو تمام سرکاری اور نجی ادارے کھلیں گے۔اس سے قبل عید کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک تھیں۔ عید الفطر پر سندھ حکومت نے 6 چھٹیاں دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عید تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرکے 3 اگست تک بڑھا ئی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجد ، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عیدکے اجتماعات منعقد کئے گئے، علمائے کرام نے اپنے خطبہ عید میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ؑکے پیش کردہ عظیم قربانی کے فلسفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی،عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ 

واضح رہےکہ پنجاب  میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 2 اگست تک ہیں، پیر کو تمام سرکاری و نجی ادارے کھل جائیں گے تاہم کورونا سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹیں ، بازار، سینما گھر، شادی ہالز اور پارکس بدھ تک بند رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer