ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ملازمین کیلئے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ملازمین کیلئے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذئالفقار: ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، سرکاری پنشن کی ادائیگی نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

تحریری فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نےجاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پنشن حاصل کرنا ہر سرکاری ملازم کا حق ہے، سرکاری ملازم کو پنشن سےانکار کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ریلوے ملازم کی بیوہ کو پنشن دینے کا حکم دیا، جسٹس علی باقر نجفی نے مرحوم ریلوے ملازم کی بیوہ چاندنی اسد کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ریلوے کا پنشن نہ دینے کے حوالے سے جواب مسترد کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer