ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن دانش چودھری تبدیل

ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن دانش چودھری تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایم ڈی واسا نے ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن دانش چودھری کوتبدیل کردیا، دانش چودھری کو فیلڈ سے ہٹا کر ڈائریکٹرہیڈ کوآرٹر کے طور پرکام کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے متعدد افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے، ڈائریکٹرانجینئرنگ ابوبکر کو بھی کنسٹرکشن انجنئیرنگ ٹو سے تبدیل کرکے ڈائریکٹرعزیزبھٹی اورواہگہ ٹاؤن تعینات کردیا گیا۔  مجیب رضاوارثی کو ہیڈکوارٹر سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر کنسٹرکشن ٹوتعینات کردیا گیا ہے، ایم ڈی واسا نےغفلت کا مظاہرہ کرنے پرایک ایس ڈی او اور سب انجینئر کو معطل کردیا۔

ایس ڈی اوتاج پورہ محمد فیاض اورسب انجینئرسمیع کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، سعد صدیقی کو ایس ڈی او اسلام پورہ واسا، ملک اسرار کو ٹیکنیکل آفیسر گنج بخش ٹاون، خرم شہزاد کو ایس ڈی او مصطفی ٹائون تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer