ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہتک عزت کیس ؛ میشا شفیع کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ہتک عزت کیس ؛ میشا شفیع کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس ہارنے کے بعدردعمل دے دیا۔

 میشا شفیع نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کی ہیں،ان اسٹوریز میں خواتین کے بااختیار ہونے سے متعلق شاعری شامل تھی۔
معروف گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنے کام کے ذریعے خود کو سنبھالوں گی، میں ایک صدمے سے گزری ہوں اور اب شفا کے سفر کی جانب بڑھ رہی ہوں،وہ اب بھی مضبوطی سے کھڑی ہیں اور اپنی توجہ صحت یابی کے عمل پر مرکوز رکھیں گی، جبکہ وہ اپنی آواز اٹھانے کو اپنی کامیابی قرار دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر ماضی میں ناصرف قریبی دوست رہے بلکہ ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، تاہم 8 سال قبل میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے جس پر علی ظفر نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیاتھا۔

  متعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔