ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ اہم اعلان کل ہوگا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ اہم اعلان کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی: خطےمیں کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یانہیں؟ حکومت ہفتہ وارشیڈول کےمطابق نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کےپاس مالی گنجائش محدودہے جس کی وجہ سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھنےکےخدشات موجود ہیں،قیمتوں کامکمل بوجھ عوام پرمنتقل ہونےسےمہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اضافی مالی گنجائش پیداکرکےحکومت مکمل بوجھ عوام پرمنتقل کرنے سے روک سکتی ہے،وفاقی حکومت نےصوبوں سے بھی سبسڈی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی ہے،وفاقی حکومت لیوی کم کرکےبھی مکمل بوجھ عوام پرمنتقل کرنےسے روک سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاعام سبسڈی کی بجائےٹارگٹڈ سبسڈی دینےکا منصوبہ ہے،موٹر سائیکل اور رکشہ کےلئے پیٹرول پرٹارگٹڈ سبسڈی دینےکی تجویزہے ،اس وقت وفاقی حکومت پیٹرول کےفی لیٹر پر 105 روپے37 پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے 24 پیسے لیوی وصول کررہی ہے۔

حکومت نےمسلسل 3 ہفتوں سے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،حکومت ہائی سپیڈ ڈیزل کےفی لیٹرپر203روپے88پیسےاورپیٹرول فی لیٹر پر 95 روپے59 پیسےکابوجھ خوداٹھارہی ہے، اس طرح وفاقی حکومت پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھاکر129 ارب روپے کابوجھ برداشت کررہی ہے۔

وفاقی حکومت ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اوربچتوں کے ذریعے اب تک بوجھ خود اٹھا رہی ہے،وہ اب تک وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100ارب روپے کی کٹوتی کرچکی ہے،حالیہ ایک ماہ کے دوران مٹی کا تیل 252 روپے87پیسےتک فی لیٹر مہنگا کیا گیا،پیٹرول گزشتہ ایک مہینےمیں فی لیٹر 63 روپےمہنگا کیا گیا،اسی دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں60 روپے16پیسےکا اضافہ ہوا۔

پیٹرول کی قیمت28فروری 2026کو258 روپے17پیسےفی لیٹر تھی جواس وقت 321 روپے17پیسے فی لیٹر  ہے،حکومت نے مارچ میں پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹرتقریبا21 روپے کا اضافہ  کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت28 فروری2026 تک275 روپے70پیسے تھی،اس وقت ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت335روپے86 پیسے ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 28 فروری 2026تک180روپے53 پیسے فی لیٹر تھی جواس وقت 433روپے40 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔