شہباز علی: پی ایس ایل 11سیزن کے آج 2 میچز ہونگے پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ راولپنڈیز سے ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی.
پی ایس ایل سیزن 11 کے آج کے میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے پیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے 226 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. صاحبزادہ فرحان106 ، سٹیو سمتھ 46، عرفات منہاس 26 ، شان مسعود 19 رنز بناکر نمایاں رہے.