ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: حکومت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری

فیصل آباد: حکومت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عزادار حسین:فیصل آباد میں حکومت پنجاب  نے جعلی اور مضر صحت ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق آنکھوں کی بیماری، امراض جلد اور سٹیرائڈز کیلئے استعمال ہونے والی بعض ادویات کے مخصوص بیچز مضر صحت قرار دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور،اسلام آباد اور ملتان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں نے متعلقہ ادویات کے نمونوں کی جانچ کے بعد انہیں مضر صحت قرار دیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ متعلقہ بیچ نمبر والی ادویات فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھا لی جائیں اور میڈیکل اسٹورز پر ان کی فروخت فوری بند کی جائے۔ محکمہ صحت کے مطابق مضر صحت ادویات کے استعمال سے مریضوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے شہری صرف مستند اور رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدیں۔

حکام نے ڈرگ انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کی چیکنگ تیز کریں اور مضر صحت ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔