ویب ڈیسک:پاکستان میں مہنگائی کے ایک اور بڑے جھٹکے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے تحت فی لیٹر قیمت میں تقریباً 100 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق درآمدی لاگت کے مقابلے میں پیٹرول کی موجودہ قیمت میں لگ بھگ 100 روپے جبکہ ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توقع ہے حکومت آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔