فاران یامین:ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جبکہ لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز ،اے ایس پی ڈیفنس نفری کے ہمراہ فوری جائے حادثہ پر پہنچے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید برآں، ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق مزید کارروائی حسب ضابط عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔