دلہن بارات پر دولہے کو دیکھتے ہی رقص کرنے لگی، ویڈیو وائرل

دلہن بارات پر دولہے کو دیکھتے ہی رقص کرنے لگی، ویڈیو وائرل
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی بارات کی آمد  پر گھر کی بالکونی میں دولہا کو دیکھنے کیلئے بے تاب دلہن کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق اپنی شادی پرآپ نے دلہنوں کو شرماتے ، ہچکچاتے اور گھبراہٹ کا شکار ہوتی تو  ضرور دیکھی ہوگی، لیکن اپنی شادی پر دولہے کو ایک نظر دیکھنے پر رقص کرتی دلہن کبھی نہیں دیکھی ہو گی، ایسی ہی ایک دولہن جس کا نام شویتا نوتیال ہے  ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

لڑکوں کے پکارنے پر جب چینو اوپر دیکھتا ہے تو دلہن اسے ہوائی بوسہ دیتی ہے اور پس منظر میں چلنے والے میوزک پر رقص کرنے لگتی ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 80لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین دلہن کے بے ساختگی اور دولہا کے متعلق والہانہ پن کی تعریف کر رہے ہیں۔