ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی

مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی سے ارکان اسمبلی کی اڑان جاری ہے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ اڑا دی ،پی ٹی آئی لاہور کے ایم پی اے نذیر چوہان بھی مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق نذیر چوہان بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں حکمرانی کیلئےجوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہےجہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہبازکی حمایت کا معاملہ زیرگردش ہے۔اسی حوالے سےترین گروپ نےمسلم لیگ ن کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا ہےترین گروپ نے ن لیگ سے  اسپیکرپنجاب اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer