ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا، ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں، انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔ ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے
— Parvez Elahi (@chparvezelahi) April 1, 2022
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔
سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔