افسوسناک خبر،عامر لیاقت کی طبیعت شدید ناساز،مداح افسردہ

افسوسناک خبر،عامر لیاقت کی طبیعت شدید ناساز،مداح افسردہ
کیپشن: Amir Liaquat In Hospital
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف  کےمنحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویرٹوئٹرپر وائرل ہورہی ہے، جس میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پربے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ موجود ہیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمے  میں کہنا تھا کہ کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ایک تصویر کے حوالے کہا کہ جو بھی بدگمانیاں اور قیاس آرائیاں ہیں ان کا جواب اتوار کو مل جائے گا۔