ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس گردی کی شکار خاتون انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی

women for justice
کیپشن: session court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)غالب مارکیٹ پولیس کی طرف سے خاوند اور بیٹے کو مبینہ طور پر غائب کرنے پر خاتون بشراں بی بی انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ عدالت میں بازیابی کی درخواست دائر کرتے ہوے عدالت کے باہر زبردست سینہ کوبی کرتی رہی۔
 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین کی عدالت میں بادامی باغ کی بشراں بی بی نے اپنے شوہر لیاقت اور بیٹے فیصل کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے اس کے مخالفین کے ساتھ مل کر اس کے بیتے اور شوہر لیاقت کو اغوا کیا بعد میں ان کو غائب کر دیا ناجانے میرے بیٹاور شوہر کہاں ہیں۔
 خاتون نے عدالت کے باہر روتے ہوے کہا کہ اگر اس کے شوہر اور بیٹے کو برآمد نہ کیا گیا تو وہ خود کشی کر لے گی۔عدالت کے باہر خاتون سینہ کوبی کرکے پولیس کو بددعائیں دیتی رہی۔ عدالت نے ارسلان گجر کے دلائل کے بعد ایس ایچ او غالب مارکیٹ اور ایس پی گلبرگ کو طلب کر لیا۔