کوروناایس او پیز کی خلاف ورزیو ں سے باز نہ آنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں 

thousand of challan
کیپشن: corona sops violation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ماسک کا استعمال نہ کرنے پر چالانوں کا سلسلہ جاری، تین روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالان۔ 23 ہزار 875 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں،پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
تین روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالان کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 181 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔تین روز کے دوران 16404 موٹرسائیکلوں، 3235 رکشوں، 1539 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
 1589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور 676 ٹرالرز کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت ضروری ہے، تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔