شمالی وزیرستان میں آپریشن، چھ دہشتگرد ہلاک

North Waziristan Operation, Anti Terrorist Operation, Terrorists killed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  تین اور چار مئی 2024 کی رات، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ 

آپریشن کے دوران پاک آرمی کے  فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ 

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں صفائی کا آپریشن کیا جا رہا ہے، جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔