اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا

اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 کرنسی ڈٰیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کم ہو کر 278 روپے 20 پیسے پرآگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے،کے ایس 100انڈیکس 366 پوائنٹس بڑھ کر 71276 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ 70 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تبادلہ مارکیٹ میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں بلوم برگ کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں وزیرخزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، روپے کی قدر میں سالانہ روائتی 6 سے8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔ آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer