کورونا کے باعث بند لعل شہباز قلندر مزار کا زائرین نے گیٹ توڑ دیا

Lal Shahbaz Qalandar Shrine
کیپشن: Lal Shahbaz Qalandar Shrine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک) سیہون میں کورونا وائرس کے باعث بند لعل شہباز قلندر مزار کا مرکزی گیٹ زائرین نے توڑ دیا, سکیورٹی پوائنٹ سے مزار کے اندر داخل ہونے کی کوشش، پتھراؤ، 5 پولیس اہلکار زخمی، 5 موٹرسائیکلیں نذر آتش، صورتحال کشیدہ، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ 

حضرت لعل شہباز قلندر کا 769واں عرس کورونا وائرس کے باعث منسوخ ہونے کے باوجود پنجاب سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین سیہون پہنچ گئےتھے، زائرین مزار کا گیٹ بند ہونے پر مشتعل ہو گئے، انہوں نے اینٹیں اور ڈنڈے مار مار کر مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا اور سکیورٹی پوائنٹ پر پہنچ گئے،متعد پولیس اہلکاروں اور زائرین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں, زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد مزار کے گردونواح میں حالات کشیدہ ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری نے مزار پر پہنچ کر زائرین کو باہر نکالا تاہم دوبارہ زائرین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، کشیدہ صورتحال کا ڈی آئی جی حیدر آباد شرجیل کھرل نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع جامشورو اور ضلع دادو سے اضافی پولیس نفری کو ہنگامی بنیادوں پر سیہون طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer