شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے تاجروں سے ویڈیولنک کے ذریعے میٹنگ کی، مشکل کی اس گھڑی میں نادار طبقات کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔
مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف نے تاجروں سے ویڈیولنک کے ذریعے میٹنگ کرتےہوئےکہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو ستر روپے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری تیار کردہ قومی حکمت عملی قوم کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مزدور، دیہاڑی دار اور سفید پوش لوگ ہم سب کی مدد کے حقدار ہیں ،پاکستان کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری نے ہرمشکل میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے 

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاﺅن سے نمٹنے کیلئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیاتھا،سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  تھا کہ حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے جبکہ ٹیکس ریفنڈ کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے مہینہ دیں گے۔یہ سلسلہ 4 مہینے تک جاری رہے گا۔ اس مقصد کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں۔ پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے، تاکہ لوگ وہاں آکر لوگ کھانا کھا سکیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں ۔ ری پرکیورمنٹ کیلئے 280 ارب کی رقم رکھی گئی ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ حکومت پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں۔ اس سے حکومت کو 75 ارب کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین ماہ کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے۔ گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں جبکہ 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer