ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار نے وکلاء کو خو‍ش کردیا

لاہور بار نے وکلاء کو خو‍ش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار:  لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے, لاہور بار کی قیادت نے 10 لاکھ روپے وکلاء بھائیوں کو گفٹ کے طور پر تقسیم کردیا۔بار کی قیادت نے مزید وکلاء کی فلاح و بہبود مزید وکلا میں بھی رقم تقسیم کرنےکا اعلان کر دیا.

لاک ڈوان کی صورتحال کے باعث تاریخ میں پہلی بار لاہور بار کی قیادت نے مشکل وقت میں وکلاء کی فلاح و بہبود کا فریضہ جاری رکھا۔ لاہور بار نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹ قائم کیا تھا . 

صدر لاہور بار جی اے خان طارق نے اپنی کابینہ کے ہمرہ 190 سے زائد وکلاء بھائیوں کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی ۔

صدر لاہور بار نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں مزید تین سو وکلا بھائیوں میں مزید رقم تقسیم کریں گے انہوں نے اپنے سنئیر وکلا بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلیف فنڈ میں رقم جمع کروائی تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی تیاری کر رہے ہیں وکلا بھائیوں کو گھر بیٹھے ایزی پیسہ کے زریعے رقم بھجوائیں گے پورے پاکستانی عوام غریب لوگوں کا اپنے طور پہ خیال رکھے جبکہ سیکرٹری لاہور بار ریحان خاں نے کہا کہ بار کے ساتھ تعاون کرنے والے سینئر وکلاء کے مشکور ہیں, انکے فنڈز کی بدولت وکلاء بھائیوں کو گفٹ کے طور پر رقم فراہم کررہے ہیں.

بار کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کا فنڈز وکلاء پر ہی خرچ ہوگا۔آنے والے دنوں میں مزید وکلاء کی فلاح وبہود کے منصوبے لا رہے ہیں۔مشکل وقت سے اللہ تعالی پاکستانی قوم کو جلد نکلے گا.

 وکلا نے صدر لاہور بار کے اس اقدام کو سہرایا اور کہا ہے کہ اس سے بہت سے وکلا کی امداد کی جاسکتی ہے.