ملک کی معروف درسگاہ ایچی سن کالج کوبنے 131سال ہوگئے

ملک کی معروف درسگاہ ایچی سن کالج کوبنے 131سال ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) آرکائیو میں موجود کالج کی تصویریں حال کی طرح اس کے شاندار ماضی کا پتہ دیتی ہیں، کالج کاسنگ بنیاد 1886میں لارڈ ڈفرن نے رکھا، کالج کا نام اس وقت کے انگریزگورنرچارلس ایچی سن کے نام پررکھا گیا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق ایچی سن کالج انگریز دورمیں والیان ریاست کے بچوں کیلئے بنایا گیا، اوراس دورمیں بھی یہاں تعلیم کی بہترین سہولتیں میسرتھیں۔ آج بھی ایچی کالج بچوں کی ذہنی اورجسمانی تربیت میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

اس کالج کی شان وشوکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہےکہ ماضی میں یہاں پڑھنے والے ہربچے کے لئے دودونوکرگھوڑے اوراصطبل ہوتے تھے۔ اب وہ بات تونہیں رہی لیکن گھڑ سواری بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے گھوڑے اوراصطبل آج بھی موجود ہیں۔

 یہ کالج تعلیمی لحاظ سے 100 سال پہلے بھی مکمل سہولتوں سے آراستہ تھا۔ کالج کے کلاس رومزاور لیبارٹریزکی پرانی تصاویراس بات کی گواہ ہیں کہ یہاں سواسوسال پیشتر بھی سائنس کی تعلیم دی جاتی تھی۔

دنیا بدل گئی لیکن ایچی سن کالج کی شاندارروایات آج بھی زندہ ہیں۔ تعلیمی میعارپرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، آج بھی ایچی سن کالج میں پڑھنے والے یہاں پڑھنے میں فخر محسوس کرتےہیں۔