اے سی رائیونڈ کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اے سی رائیونڈ کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: اے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، رائیونڈ زون سے چار روز کے دوران 13ان ڈور جبکہ2 آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کا کہنا تھا کہ چھ روز کے دوران رائیونڈ زون کی حدود میں ان ڈورسے13جبکہ 2آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

ڈینگی لاروا زیادہ تر رہائشی گھروں کی چھتیں ،روم کولرز اور گملوں میں پایا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ گھروں کے صحن اور گملوں میں 2دن سے زیادہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔