فرض شناس ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

فرض شناس ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: ٹریفک وارڈن سید اسد عباس نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی،  بچے کو مکمل تحقیقات کے بعدوالد کےسپر د کر دیا گیا۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق گرین ٹاون کےعلاقےغازی چوک پر فرض شناس ٹریفک وارڈن سید اسد عباس نے بچے کی اغواء کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ دس سالہ بچہ ابوبکر سکول میں طعبیت خراب ہونے کے باعث رکشے میں گھر جا رہا تھا۔

ٹریفک وارڈن سید اسد عباس کا کہنا ہے کہ اس نےاپلائیڈ فور رکشہ میں سے  بچے کے شور کی  آواز سن رکشے کے پیچھے بھگا۔ جس پراغواءکار رکشہ ڈائیور بچے کو اتار کر فوار موقع سے فرار ہوگیا۔ٹریفک انچارج محمد قدیر نے مکمل تحقیقات کے بعد بچے کو ورثا کے سپرد کر دیا۔ جس پر والدنے شکریہ ادا کیا۔

بچے کا کہناتھا کہ اس کی طعبیت خراب ہونے پر سکول سے رکشے میں گھر آرہا تھا۔ ڈارئیور نے رکشہ غلط راستے پر ڈال دیا تھا , جس پر اس نے شور مچایا۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ  والدین  اپنے  بچوں کی حفاظت کے لیے محتاط  رہیں اور کسی بھی صورت اکیلے سفر سے  گریز کی ہدایت کریں۔