ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے: رانا مشہوداحمد

تعلیمی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے: رانا مشہوداحمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصراللہ:قائداعظم اکیڈمی میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ انرولمنٹ کمپین کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

قائد اعظم اکیڈمی میں ہونے والی اس کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد نے کی، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، اسپیشل سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن رانا حسن اختر اور ایم ڈی پیف طارق محمود بھی شامل تھے۔رانا مشہوداور سیکرٹری ایجوکشن نے نئے اور جدید ڈیجیٹل نظام کے مطابق افتتاحی سیشن میں دو بچوں کو آن لائن انرول کیا، انہیں کتابیں اور بستے بھی فراہم کیے، رانا مشہوداحمد خاں کا کہنا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن کا تعلیمی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے۔

رانا مشہوداحمدکا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین نظام تعلیم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب ورلڈ بینک باقی ممالک کے اساتذہ کو یہاں ٹریننگ دلوانے کے لیے بھیج رہاہے۔تقریب کے اختتام پر رانا مشہود نے تمام شرکا کا شکر ادا کیا اور نظام تعلیم کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔