سٹی42: پیپلزپارٹی کےرہنما آصف ہاشمی نےنیب گرفتاری کےاقدام کوچیلنج کردیا، جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج درخواست پرسماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےرہنما آصف ہاشمی نےنیب گرفتاری کےاقدام کوچیلنج کردیا۔ جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج درخواست پرسماعت کریگا۔ درخواست گزار میں چیئرمین نیب ودیگرکوفریق بنایاگیا۔
علاوہ ازیں نیب نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بےضابطگیوں کا ریفرنس دائرکیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بےقصورہوں۔نیب نےقانونی تقاضےپورےکئےبغیرگرفتار کیا۔ عدالت گرفتاری کےاقدام کوغیرقانونی قراردے۔
دوسری جانب آصف ہاشمی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف سماعت ہوئی۔چیرمین نیب سمیت دیگر فریقین کو 12 اپریل کے لیے نوٹس جاری ۔جسٹس قاسم اوت جسٹس طارق عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔