ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش، کھلی کچہری میں شکایت پر ملزم گرفتار

6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش، کھلی کچہری میں شکایت پر ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: 6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا۔

بچی کی والدہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر واقعے کی شکایت کی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

  ملزم پر مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش اور مزاحمت پر تشدد کرنے کا الزام ہے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔