سٹی 42: اپرسوات میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، الرٹ کی نوعیت ہائی قرار دی گئی ۔
2 سے 5 ستمبر تک شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ یکم سے 4 ستمبر تک گلوف، اچانک سیلابی ریلوں اور ملبے کے بہاؤ کا خدشہ ہے ۔ دریائے سوات اور معاون نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کا امکان ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اہم شاہراہوں کی بندش کا خدشہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ۔
خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر اور دریا کنارے کیمپنگ سے گریز کی اپیل کی ۔ ریسکیو ٹیمیں، مشینری اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ۔
ضلعی انتظامیہ بر سوات کا شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے رابطے کی اپیل کی ۔