(ویب ڈیسک)سلطانی دال بہت روایتی، گاڑھی اور خوشبودار ہوتی ہے جس کو مصالحوں کے ساتھ پکانے کے بعد عموماً دودھ/کریم اور تڑکے سے شاہانہ ذائقہ دیا جاتا ہے۔
اجزاء:چنا دال 1 کپ، مسور دال ½ کپ، پیاز 1 درمیانی کٹی ہوئی، ٹماٹر 2 درمیانے، ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، ہلدی ½ چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، زیرہ ½ چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، گرم مصالحہ ½ چائے کا چمچ، ہری مرچ 2 عدد، دودھ ½ کپ، کریم 2 کھانے کے چمچ، مکھن یا گھی 2 کھانے کے چمچ، گھی 2 کھانے کے چمچ، زیرہ ½ چائے کا چمچ، لہسن 3 سے 4 جوے باریک کٹے ہوئے، خشک لال مرچ 2 عدد، ثابت لال مرچ حسبِ پسند۔
بنانے کا ترکیب:دونوں دالیں اچھی طرح دھو کر 30 منٹ کے لیے بھگو دیں،دالوں کو 3 کپ پانی، ہلدی اور نمک کے ساتھ درمیانی آنچ پر پکائیں جب اچھی طرح گل جائے،ایک پین میں گھی یا مکھن گرم کرکے پیاز ڈالیں اور سنہری ہونے تک بھونیں،ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر مصالحہ اچھی طرح بھونیں،پکی ہوئی دال مصالحے میں شامل کریں اور 8 سے 10 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اگر دال بہت گاڑھی ہو تو تھوڑا گرم پانی شامل کریں،اب دودھ اور کریم شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور مزید 3 سے 4 منٹ پکائیں، آخر میں گرم مصالحہ اور ہری مرچ ڈال دیں،تڑکے کے لیے گھی گرم کریں، لہسن اور زیرہ ڈالیں، لہسن سنہری ہونے لگے تو خشک لال مرچ شامل کریں،تیار تڑکا دال پر ڈالیں اور ڈھک کر 2 منٹ دم دیں،مزیدار سلطانی دال تیار ہے، اسے نان، تندوری روٹی یا سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔