سٹی 42: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے یواے ای کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 188 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللہ اتل نے 54 رنز کی اننگز کھیلی،کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز اسکورکیے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کا سامنا پاکستان سے ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔