ویب ڈیسک: لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا ہے۔
اداکارہ عارفہ صدیقی نے چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے۔
فوٹیج میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی نظر آ رہی ہیں ۔