پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی چھریاں تیز کرلیں

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی چھریاں تیز کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی چھریاں تیز کرلیں۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں پر بم گرادیا۔ ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل 2 ستمبر سے ہوگا۔ 

تمام ایکسپریس، میل، انٹرسٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایک ماہ میں ٹرینوں کے کرایوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔