ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : پی ایچ ایف کانگریس کے 52 سے زائد اراکین نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے پی ایچ ایف کانگریس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا,  آٹھ ستمبر کو پی ایچ ایف کا نگریس کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں سیکرٹری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری ہوگی،  سیکرٹری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں نئے سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کانگریس اراکین نے سیکرٹری کی جانب سے ریکارڈ غائب کئے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے,اراکین کا کہنا ہے سیکرٹری پی ایچ ایف ہاؤس کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں , اس لیے ان کو خود ہی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔