ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بری خبر؛ رجسٹریشن منسوخ، مقدمات بھی درج ہوں گے

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بری خبر؛ رجسٹریشن منسوخ، مقدمات بھی درج ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور سمیت پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، یکساں نصاب نافذ نہ کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر کے مقدمات درج ہوں گے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکساں نصاب لاگو نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کو وارننگ کے 30 روز بعد رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی،یہ فیصلے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے اجلاس میں کیے گئے ہیں۔

وزیر سکولز ایجوکشن مراد راس کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری سکولز، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سربراہ پرویز اختر سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer