(شہزاد کان)نو ویکسین ،نوپیٹرول کے نعرے پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک،ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز پیٹرول پمپس پر چیکنگ کیلئے میدان میں نکل آئے،مختلف علاقوں میں نو ویکسین، نو پیٹرول کی خلاف ورزی پر پمپس انتظامیہ کے 3 افراد گرفتار ،ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوویکسین ،نو پیٹرول کے نعرے پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ بھی میدان میں نکل آئےاور کارپوریشن چوک آوٹ فال روڈ کا دورہ کیا،ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے پیٹرول ڈلوانے آئے شہریوں کے کورونا سرٹیفیکٹ چیک کیےاور پیٹرول پمپس پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ادھر اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے متعدد پیٹرول پمپس کو چیک کیا ،اور بغیر ویکسین والے ایک پیٹرول پمپ کو سیل اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا،پیٹرول پمپ انتظامیہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو بھی پیٹرول سپلائی کررہی تھی۔
Accompanied by the district admin officials, visited several petrol pumps and checked the corona vaccination certificates of consumers as unvaccinated people are not allowed to get fuel from today.
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) September 1, 2021
Also distributed masks to the public and urged them to strictly comply with SOPs. pic.twitter.com/e5omUnjNy3
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سنٹر امڈ آئی،ویکسین لگوانے کی جلدی میں شہریوں نے حال 3 کا مین گیٹ بھی توڑ دیا اور دھکم پیل کرتے رہے،ایکسپو میں صرف سائنو ویک کی پہلی ویسکیسن دستیاب جبکہ دیگر ویکسین کمیاب ہوگئیں،اس موقعہ پر شہری اور انتظامیہ کے افراد کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے بعد شہری بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آرہے ہیں لیکن رش اور ویکسین کی کمی کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن سنٹر میں سائینو ویک کی پہلی ڈوز کے علاوہ دوسری ویکسین ناپید ہیں،حکومت کی جانب سے شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لئے گزشتہ رات 12 بجے تک کا وقت دیا تھا جس کے بعد ایسے شہری جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کروائی انہیں بنیادی سہولیات مہیا نہیں کی جائیں گی۔