انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی  نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی،انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے ۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ بلے بازوں میں جو روٹ کا پہلا اور  کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے جبکہ باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود  نہیں ہے۔

واضح رہے چند روز قبل انگلش ٹیم کےکپتان جوروٹ  لیڈز ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنےکےبعدبھارت کیخلاف  سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے  بلے بازبن گئے۔انگلینڈ ٹیم  کے کپتان جوروٹ  بھارت کیخلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں ۔پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین   جاوید میانداد نےبھارت کیخلاف 39 اننگز میں پانچ سنچریوں کے بدولت 2228 رنز بنا رکھے تھے۔ ٹیسٹ میچز میں بھارت کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانےکااعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے  ،رکی پونٹنگ 2555 رنز بنا رکھے ہیں۔انگلینڈ  ٹیم کے کپتان الیسٹر کک54اننگزمیں2431رنزکےساتھ تیسرےنمبرپرہیں۔