ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں پسےعوام کیلئے خوشخبری آگئی

مہنگائی میں پسےعوام کیلئے خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مستردکردی گئی، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز  وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی،وزیراعظم کا کہناتھا کہ شہر قائدسمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا،حکومت کی جانب سےعوام کو اس مد میں 17 ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔ اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی تھی جس پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیاگیا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت ایک روپے50پیسے بڑھادی،ایل پی جی117 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 18روپے اضافہ،1382کا ہوگیا،کمرشل سلنڈر73روپے مہنگا، 5319روپے کا ہوگیا،اوگرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے حالات میں عوامی فیول ایل پی جی کا مزید مہنگا ہونا پریشان کن ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer