( سٹی 42 ) اٹلس ہنڈا نے بڑھتے ٹیکسز اور پارٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کردیا، ہنڈا موٹر سائیکل کی نئی پرائز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 موٹرسائیکل کی نئی قیمت 74 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی جی 125 موٹرسائیکل کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ سی بی 250 ایف کی نئی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ تمام قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے۔