ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز کی قلت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء رُک گیا

فنڈز کی قلت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء رُک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء لاہور سمیت پنجاب بھر میں رُک گیا۔

ٹریفک پولیس کے پاس انٹرنیشنل لائسنس کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں، پنجاب ٹریفک پولیس تاحال کسی کمپنی کو کارڈزکا ٹھیکہ نہ دے سکی، جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں شہری انٹرنیشنل لائسنس کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر مجبور ہیں،  ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او افس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کارڈز موصول نہیں ہوئے، کارڈ ملنے کے بعد  لائسنس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer