ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پرسکھوں کا شکرگزارہوں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آ چکے ہیں، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مسئلہ کشمیر  پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ  میں سکھ کنونشن میں شرکت پرپنجاب کےعوام کی طرف سےآپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ امریکہ، برطانیہ اورکینیڈا سےآنے والے سکھ بھائیوں کوپاکستان آمدپروزیراعظم عمران خان اورپنجاب حکومت کی جانب سےدل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئےاعزاز ہے کہ مجھے کرتارپور راہداری جیسے تاریخی منصوبے کے افتتاح اور بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کےحوالے سےآپ کے ساتھ مشاورت اوربات چیت کا موقع ملا،  پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں باباگورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئے گی، ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑروپے کی خطیررقم فراہم کی گئی ہے، ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے یاتریوں کوآمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر پاکستان کےموقف کی حمایت کرنے پرسکھوں کاشکرگزارہوں، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی سکھ بھائی شریک ہوئے،  امن پر یقین رکھتے ہیں اوربھارت سمیت پوری دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کوجتنی آزادی اور تحفظ حاصل ہے اس کی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

Sughra Afzal

Content Writer