ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی نئی پالیسی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت تعلیم بند

پنجاب؛ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی نئی پالیسی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت تعلیم بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی نئی پالیسی نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں مفت تعلیم بند کردی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے بچے ڈاکٹر بننے کیلئے اب سالانہ 10 ہزار ڈالر فیس دیں گے۔ 

شہباز شریف نے 10 برس قبل اوورسیز بچوں کو مفت طبی تعلیم کی سہولت دی تھی، تاہم اب اوورسیز کو میسر مفت طبی تعلیم کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ اسکے علاوہ حکومت نے اوورسیز بچوں کیلئے میڈیکل کالجز میں مختص کوٹہ بھی کم کر دیا، سرکاری میڈیکل کالجز میں 66 سے کم کرکے کوٹہ 50 سیٹوں تک محدود کر دیا گیا۔ 

پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ کم کرکے غیر ملکی باشندوں کا کوٹہ بڑھا دیا، غیر ملکی باشندوں کیلئے میڈیکل کالجز میں مختص سیٹیں 85 سے بڑھا کر 180 کر دی گئیں۔